
اگر کہا جائے کہ گردوں کے امراض دنیا میں تیزی سے پھیل رہے ہیں تو کئی غلط بات نہ ہوگی، ایک رپورٹ کے مطابق صرف یورپ میں ہی ہر پانچ میںسے ایک مرد اور ہر چار میں سے ایک عورت گردوں کے امراض میںمبتلا ہے، ان میں زیادہ تر لوگ وہ ہیں جن کے گردے ہی فیل ہوجاتے ہیں، لیکن ماہرین کے مطابق گردوں کے فیل ہونے کی علامات عام اور سادہ ہیں، جنہیں سمجھ کر گردوں کے فیل ہونے کا پتہ لگایا جاسکتاہے، لندن کےماہرین کے مطابق ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، ہائی کولیسٹرول اور گردوں میں پتھری اس گردے فیل ہونے کا خطرہ بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیںاور یہی وہ علامات ہیں، جن سے یہ پتہ لگایا جا سکتا ہے کہ گردے فیل ہونے والے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق کے بعد ماہرین نے بتایا ہے کہ پیشاب میں خون آنے لگے تو یہ گردوں کے سنگین امراض کا عندیہ ہوتا ہے، اسی طرح تھکاوٹ، ٹخنے سوجنا، سانس گھٹنا اور دل متلانا بھی اس کی دیگر علامات ہیں، اس بیماری کے دوران عام معمول سے زیادہ پیشاب آنے لگتا ہے اور اس کی رنگت بھی زیادہ گہری ہوسکتی ہے یا بہت زیادہ بدبو دار ہوسکتا ہے، جب کہ ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، ہائی کولیسٹرول اور گردوں میں پتھری اس گردے فیل ہونے کا خطرہ بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔