
یورپین پارلیمنٹ نے یورپین کمپنیوں کی جانب سے سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔
یہ مطالبہ پارلیمنٹ کی جانب سے پاس کردہ ایک قرارداد کی صورت میں سامنے آیا جس کی 539 ارکان نے حمایت کی جبکہ مخالفت میں صرف 13 ووٹ ڈالے گئے ۔
یورپین پارلیمنٹ میں پاس ہونے والی اس قرارداد کے ذریعے ارکان نے یورپین خارجہ امور کی سربراہ فید ریکا موغرینی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمن میں قیام امن کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں ۔
کیونکہ دو سال سے جاری خانہ جنگی اور یمن کے محاصرے کے باعث وہاں 2 کروڑ سے زائد لوگوں کے خوراک کی عدم دستیابی کے نتیجے میں ہلاک ہونے کا خطرہ ہے ۔
ان محصور لوگوں کی زندگیوں کو بچانے کے لیے یورپ فوری اقدامات کرے اور سب سے پہلے سعودی عرب کو یورپین اسلحہ کی فروخت پر پابندی عائد کی جائے ۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...