ڈراونے خواب کیوں نظر آتے ہیں؟

870

کارڈف یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ذاتی آزادی میں کمی، کسی کام میں نااہلی یا شخصیت کو غلط سمجھنا ان بھیانک خوابوں کا باعث بنتا ہے۔

آسان الفاظ میں جب کسی انسان کی بنیادی نفسیاتی ضروریات پوری نہیں ہوتیں تو وہ ڈراﺅنے خواب دیکھنے لگتا ہے۔

محققین نے کچھ خوابوں کے مطلب بھی بیان کیے جیسے اگر لوگ اپنی روزمرہ کی زندگی میں فرسٹریشن کے شکار ہوں تو انہیں اکثر ایسے خواب نظر آتے ہیں جن میں وہ بلندی سے نیچے گر رہے ہوتے ہیں، ناکامی کا شکار یا ان پر حملہ ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق جو لوگ حقیقی زندگی میں دباﺅ کی زد میں رہتے ہیں ، ان میں ایسے خواب کا تجربہ ہونے کا امکان ہوتا ہے جن میں وہ زندگی کے کسی اہم موقع کے لیے تیار نظر نہیں آتے۔

محققین کا کہنا تھا کہ جذبات اور فرسٹریشن خوابوں کی نوعیت پر اثرانداز ہونے والے عوامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نتائج سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ زندگی کے چیلنجز خوابوں کے اچھے برے ہونے کا باعث بنتے ہیں۔ ان کے بقول زندگی میں مشکلات کے شکار افراد کو منفی نوعیت کے خواب نظر آنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے جو انہیں زیادہ خوفزدہ، مشتعل یا اداس کرسکتا ہے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ