سونے کی قیمت میں کمی

526

 

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت1ڈالر کی کمی سے 1281 ڈالرکی سطح پر پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق فی اونس سونے کی قیمت1ڈالر کی کمی سے 1281 ڈالرکی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب100روپے اور86روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 54000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 46285 روپے ہوگئی۔اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 10 روپے کی کمی سے 790روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت8 روپے 57پیسے کی کمی سے 677روپے 14پیسے ہوگئی۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ