بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک اخبار کی جانب سے منعقد کی گئی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا بھارتی کشمیر کو تو بھارتی حکومت سنبھال نہیں پاتی، مقبوضہ کشمیر پر ہاتھ ڈالو گے تو ایک نئی مصیبت مول لے لو گے، خدا کے واسطے پہلے اس کو تو سنبھال لو تاہم انہوں نے کہا کہ بھارت ایک اور جنگ نہیں کرے گا، انہوں نے کہا میں نہیں سمجھتا بھارت جنگ کرے گا، بات چیت سے ہی معاملہ حل ہوگا، جنگ سے کوئی معاملہ حل نہیں ہوگا، بھارتی حکومت کو ایک دن بات کرنی پڑے گی، حکومت پاکستان کو بھی بات کرنی پڑے گی، اس کے بغیر یہ دونوں ممالک آگے نہیں بڑھ پائیں گے۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...