شہنشاہ کی تخت سے دستبرداری

760

جاپان کے شہنشاہ اکی ہیٹو نے اپریل 2019میں تخت چھوڑنے کا اعلان کیا ہے اور ان کے بعد ان کے بیٹے نئے شہنشاہ بنیں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ شہنشاہ’’ اکی ہیٹو ‘‘ 30 اپریل 2019 کو تخت سے دستبردار ہوجائیں گے۔ دستبردار ہونے کے بعد اگلے ہی روز ان کے بڑے بیٹے اور ولی عہد ’’ نارو ہیٹو جاپان ‘‘ کے نئے شہنشاہ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔شہنشاہ کی تخت سے دستبرداری کی تاریخ کا فیصلہ ایمپیریل ہاؤس کونسل کے اجلاس میں کیا گیا جو جاپان میں شہنشاہیت کے امور کی دیکھ بھال کرتی ہے۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ