
وائٹ ہاوس نے اسرائیلی دارالحکومت کے فیصلے کامعاملہ موخر کردیاہے،ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے فیصلہ وقت آنے پر کیا جائے گا۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے اسرائیل میں اپنے سفارتخانے کی منتقلی سےمتعلق فیصلہ مؤخر کر دیاہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ اس حوالے سے بلکل کلیئر ہیں اور اس معاملے پر فیصلہ وقت آنے پر کریں گے۔
دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم نے خبر دار کیا ہےکہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کا امریکی اقدام عرب اور مسلم ممالک کے خلاف حملہ تصور کیا جائے گاجبکہ سعودی عرب نے بھی اس فیصلہ کی مخالفت کی تھی ۔
فرانسیسی صدر امانوئل مکرون نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کو فون کر کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا تھا۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...