
اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں پابندی کے بعد کرکٹ میں واپسی کرنے والے فاسٹ باؤلر محمد آصف نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) پر ان کے اور عامر کے لیے دوہرا معیار اپنانے کا شکوہ کرتے ہوئے کرکٹ شائقین سے ایک مرتبہ پھر ان کے جرم کو معاف کرنے کی اپیل کردی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد آصف نے کہا کہ قائد اعظم ٹرافی کے دوران فارم اور ردھم دوبارہ حاصل کرلیا ہے اور اگر قومی ٹیم میں موقع ملا تو فارم کو ثابت کرسکتا ہوں۔
انھوں نے کہا کہ ‘میں ڈومیسٹک سیزن میں اپنی کارکردگی سے خوش ہوں جہاں میں نے 5 میچوں میں 30 وکٹیں حاصل کرکے فٹنس اور ردھم کے ساتھ ساتھ اپنی کارکردگی بھی دکھائی ہے’۔
قومی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے پی سی بی پر الزام عائد کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پی سی بی نے میرے اور سلمان بٹ کے مقابلے میں محمد عامر کے ساتھ دوہرا معیار اپنا رکھا ہے۔
کرکٹ شائقین سے جس طرح عامر کو معاف کیا ہے اسی طرح انھیں بھی معاف کرنے کی استدعا کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ ‘جس طرح انھیں ٹیم میں واپس لایا گیا ہے یہ دوہرا معیار ہے، پالیسی سب کے لیے برابر ہونی چاہیے’۔
محمد آصف نے کہا کہ وہ انگلینڈ، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کی کنڈیشنز میں باؤلنگ کا اچھا تجربہ رکھتے ہیں اور اگر موقع ملا تو وہاں پر بہتر کارکردگی دکھا سکتا ہوں۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...