امریکا کے نائب صدر مائیک پینس سے کوئی ملاقات نہیں ہوگی

970

فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس (یروشلم) کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے متنازع فیصلے کے بعد نائب صدر مائیک پینس سے رواں ماہ کے آخرمیں متوقع ملاقات کو منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق محمود عباس کے سیاسی مشیر ماجدی الخالدی کا کہنا تھا کہ ‘فلسطین میں امریکا کے نائب صدر مائیک پینس سے کوئی ملاقات نہیں ہوگی’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘امریکا نے بیت المقدس کا فیصلہ کرکے تمام سرحدیں عبور کرلی ہیں’۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ