پاکستان نے بھارتی الزامات مسترد کر دئیے

619

 

دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے گجرات کے اسمبلی انتخابات میں مداخلت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سازشیوں پر انحصار کرنا بند کریں۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں کہا کہ بھارت کو اپنی انتخابی بحث میں سازشیوں کے بجائے اپنی طاقت پر کامیابی حاصل کرنی چاہیے اور پاکستان کو اس میں گھیسٹنا نہ جائے، یہ عمل بالکل بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے یہ بیان بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے الزامات کے بعد سامنے آیا۔

نریندر مودی نے الزام لگایا تھا کہ پاکستان گجرات میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں اثر انداز ہونے کے لیے کانگریس کے رہنماؤں کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ