سعودی عرب میں اگلے برس سے سینما گھروں کو کھولنے کی اجازت

673

سعودی عرب میں اگلے برس سے سینما گھروں کو کھولنے کی اجازت دیا جانا حالیہ عرصے میں کیے جانے والے اعلانات میں سے ایک بہت بڑا اور غیر معمولی اعلان ہے۔ انتظامی امور میں تبدیلیاں تو پچھلی چار دہائیوں میں بھی دیکھی جاتی رہی ہیں

پیر کو حکومت نے ایک تحریری بیان میں بتایا ہے کہ اگلے برس مارچ میں ملک میں پہلا سینما گھر کھول دیا جائے گا اور سنہ 2030 تک ملک بھر میں 300 سے زائد سینما ہاؤسز اور 2000 سے زائد سکرینز ہوں گی۔

مسلم دنیا کے لیے مقدس ملک سعودی عرب میں قانونی طور پر کوئی سینما گھر موجود نہیں۔ مگر ایسا نہیں کہ وہاں کبھی سرے سے سینما گھر موجود ہی نہیں تھے۔ ایسا بھی نہیں کہ وہاں کبھی فلم نہیں بنی اور نہ ہی ایسا ہے کہ وہاں اس شعبے سے کوئی منسلک نہیں۔

سنہ 1980 سے قبل وہاں سینما گھر موجود تھے لیکن پھر حالات نے پلٹا کھایا اور سینما گھروں کو بند کر کے ممنوع قرار دے دیا گیا۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ