بچی کی جہاز میں پیدائش

866

تفصیلات کے مطابق مدینہ سے ملتان آنے والے پی آئی اے کی پرواز پی کے 716 میں ایک بچی کی پیدائش ہوئی جس کا رُخ بوجوہ موسمی خرابی کراچی موڑ دیا گیا تھا۔

پرواز سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق اتوار کی رات ساڑے گیارہ بجے روانہ ہونا تھی مگر تقریباً پونے تین گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی اور راستے میں اس کا رُخ کراچی کی جانب موڑ دیا گیا۔

بچی کے والد کا نام عمران اور والدہ کا نام کوثر ہے جو سعودی عرب میں قیام پذیر تھے اور ان کا تعلق ملتان کے قریب ایک گاؤں سے ہے۔

بچی کا کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر موجود سول ایوی ایشن کے ڈاکٹرز نے پیدائش کے بعد ابتدائی چیک اپ کیا۔

پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجور نے بتایا کہ ’پی آئی اے کے عملے نے زچہ اور بچہ کو تمام تر مدد فراہم کی اور دونوں زچہ اور بچہ خیر و عافیت سے ہیں۔‘

بچی کی پیدائش قبل از وقت ہے کیونکہ سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کے قوانین کے تحت 32 ہفتے کے حمل کے بعد خواتین سفر نہیں کر سکتیں اور اس سے قبل سفر کرنے کے لیے انھیں والدین کی جانب سے حلف نامہ جمع کروانا پڑتا ہے۔

جبکہ بین الاقوامی اور علاقائی پروازوں کے لیے پی آئی اے کے ڈاکٹر کا سرٹیفیکیٹ بھی درکار ہوتا ہے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ