
شہبازشریف نے استنبول میں ترک صدر رجب طیب اردوان اورفلسطینی صدرمحمود عباس سے ملاقات کی ہے۔
اوآئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے شہبازشریف گزشتہ رات استنبول پہنچے تھے، ترک صدر سے ملاقات کے دوران شہبازشریف نے مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کی پرزور مذمت کی ۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت امت مسلمہ کے اتحاداوراتفاق کا ہے امریکی فیصلہ امت مسلمہ کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے ۔
شہبازشریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ امت مسلمہ امریکی فیصلے کے خلاف متفقہ لائحہ عمل اختیار کرے گی۔
اس سے قبل شہبازشریف نے میئر استنبول میلوت یوسال سے بھِی ملاقات کی، جس میں حکومت پنجاب اوراستنبول کے درمیان تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا گیا
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...