
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 700 ارب ڈالر کے دفاعی بل پر دستخط کردیئے، جس میں افغانستان میں امریکی فوجی آپریشن کی حمایت پر پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر یعنی پاکستانی 70 ارب روپے سے زائدفنڈز بھی دیئے جائیں گے، خیال رہے کہ امریکی کانگریس کی جانب سے گزشتہ ماہ نیشنل ڈیفنس اتھارائزیشن ایکٹ 2018 کو منظور کیا گیا تھا، ساتھ ہی کولیشن سپورٹ فنڈ (سی ایس ایف) کی مد میں پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر دینے کی بھی منظوری دی گئی تھی تاہم اس امداد کی آدھی رقم مشروط ہے اور یہ اس وقت جاری کی جائے گی جب امریکی سیکریٹری دفاع اس بات کی منظوری دیں گے کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک کے خلاف واضح اقدامات کر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے 700 ارب ڈالر کے دفاعی بل پر دستخط کردیے، اس بل میں کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میںپاکستان کے لیے 70 کروڑ یعنی پاکستانی 70 ارب روپے سے زائد کی رقم بھی مختص کی گئی ہے، غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی صدر نے گذشتہ روز ملک کے وسیع دفاعی پالیسی کے بل پر دستخط کیے، جس میں شمالی کوریا کے ایٹمی ہتھیاروں کے خطرے سے نمٹنے کے لیے میزائل ڈیفنس پروگرامز پر اضافی اخراجات کی منظوری شامل ہے،دستخط ہونے کے بعد بل قانونی شکل اختیار کرگیا ہے، اس میں کانگریس کی جانب سے پابندیاں بھی شامل ہیں جبکہ اب تک اس بات کا بھی کوئی اشارہ نہیں ہے کہ امریکا کے سیکریٹری جیمز میٹس پاکستان کو درکار سرٹیفکیٹ جاری کرتے ہیں یا نہیں
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...