بھکاری خیرات کے پیسے آن لائن بھی لینے لگے

549

تفصیلات کے مطابق چین میں بھکاری خیرات کے پیسے آن لائن بھی لینے لگے، چینی میڈیا کے مطابق بھکاریوں کے پاس اسمارٹ موبائل سمیت کیو آر کوڈ کو اسکین کرنے والی مشینیں ہوتی ہیں، جن کے ذریعے لوگ اپنے کریڈٹ اور اے ٹی ایم کارڈز کو اسکین کرکے انہیں خیرات دیتے ہیں، چینی ماہرین کا خیال ہے کہ یہ معاملہ اتنا سادہ نہیں کیونکہ ذہنی طور پر معذور ایک بھکاری سے جب پوچھا گیا کہ اس نے کیو آر کوڈ کیسے بنایا تو معلوم ہوا کہ اس کے خاندان نے اس کےلیے تیار کیا ہے لیکن بعض تجزیہ نگاروں کے مطابق کیو آر کوڈنگ کے ذریعے آپ کی معلومات چین کے مختلف اداروں کو بھیجی جارہی ہیں کیونکہ بھکاری انہی کمپنیوں سے اپنی کمائی ہوئی رقم کیش کراتے ہیں۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ