گھوڑے کو اپنی پیٹھ پر بٹھا کردوڑ کا مظاہرہ

494

یوکرین کے ایک شخص نے طاقتور گھوڑے کو اپنی پیٹھ پر بٹھا کردوڑ کا مظاہرہ کرکے دنیا کو حیران کردیا، اس مظاہرے کے بعد اس شخص کے دنیا بھر میں چرچے ہیں، یوکرین کے پاور لفٹر 38 سالہ دمیترواس سے پہلے بھی کئی کارنامے سر انجام دے چکےہیں، اور اب تک وہ اپنا نام گنیز آف ورلڈ ریکارڈ بک میں 63 بار شامل کرواچکے ہیں، یہی نہیں بلکہ یہ پاور لفٹر اپنے ملک یوکرائن کی آزادی کے لیے بھی سرگرم ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں طاقت کے مظاہروں کے لیے بہت کم وقت ملتا ہے۔
تفصیلاے کے مطابق یوکرائن کے پاور لفٹر نے گھوڑے کو پیٹھ پر بٹھاکر دوڑ لگانے کا مظاہرہ کرکے دنیا بھر کو حیران کردیا، اس سے قبل وہ خود پر سے ٹرک گزارنے سمیت متعدد کرتب دکھاچکے ہیں جن میں لوہے کی سلاخوں کو موڑنا، لکڑی پر ہاتھ سے کیل ٹھونکنا شامل ہیں جب کہ گھوڑوں کو اٹھانے کا سلسلہ انہوں نے حال ہی میں شروع کیا ہے اور اب انہیں یوکرائن کا قوی ترین انسان کہا جاتا ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ