
برطانوی علاقے ڈیون سے چالاک چور 70 سالہ بیوہ سونیا مک کول کا 40 فٹ لمبا موبائل گھر ہی چوری کرگئے، مقامی میڈیا کے مطابق اس گھر کی قیمت 30 ہزار برطانوی پونڈ کے قریب ہے جب کہ چوروں کو اس مکان کو چوری کرنے کے لیے زیادہ محنت بھی نہیں کرنا پڑی اور وہ باآسانی اسے اٹھا کر ایک ٹریلر ٹرک پر لاد کر لے اڑے، خیال رہے کہ خاتون نے حال میں ایک موبائل گھر خریدا تھا لیکن انہیں توقع نہ تھی کہ یہ کسی طرح چوری بھی ہوجائے گا اور اس کا بیمہ بھی نہیں کیا گیا تھا اور اس طرح وہ اب پائی پائی کی محتاج ہوچکی ہیں