نوجوان ایک انوکھی بیماری کا شکار

649

جرمنی کے مارک ووبین نامی نوجوان ایک انوکھی بیماری کا شکار ہیں جسے میڈیکل کی دنیا میں ذیابیطس انسائیڈس کہا جاتا ہے، اس بیماری میں مبتلا شخص کو شدید پیاس محسوس ہوتی ہے اور جیسے ہی وہ پانی پیتا ہے تو فوراً اسے بیت الخلاء کا بھی رخ کرنا پڑتا ہے، اسی لیے یہ نوجوان یومیہ 20 لیٹر پانی پینے کے بعد یومیہ کم سے کم 50 بار بیت الخلاء جاتے ہیں، جب کہ حیران کن بات یہ ہے نوجوان اتنی زیادہ مقدار میں پانی پینے کے باوجود ہر وقت پیاس محسوس کرتے ہیں۔جرمنی کے 35 سالہ  مارکی ووبین نامی نوجان کو دن میں تقریباً 20 لیٹر سے زائد پانی درکار ہوتا ہے اور اگر وہ اتنا زیادہ پانی نہ پیے تو پانی کی کمی کا شکار ہوکر موت کے منہ میں جاسکتا ہے، مقامی میڈیا کے مطابق اگر مارک کچھ دیر بھی پانی پیے بغیر رہیں تو ان کے جسم میں ڈی ہائیڈریشن کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوجاتی ہیں یعنی ان کے ہونٹ پھٹنے لگتے ہیں اور جلد خشک ہونے لگتی ہے اور اگر وہ پانی نہ پیئیں تو چند ہی گھنٹوں میں پیاس سے ان کی موت ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ