
بھارتی پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جس کے بدبودار موزوں کے باعث ان میں اور ایک دیگر مسافر کے درمیان جھگڑا ہوگیا، بھارتی میڈیا کے مطابق یہ عجیب و غریب واقعہ دھرم شالہ سے دارالحکومت دہلی جانے والے 27 سالہ پرکاش کمار نامی شخص کے ساتھ پیش آیا جسے مسافروں کی شکایت پر حوالات میں بند کردیا گیا،مسافروں کی تکرار پر ڈرائیور نے معاملے کو رفع دفع کرانے کی کوشش کی تاہم معاملا سلجھنے کے بجائے مزید پیچیدہ ہوگیا جس پر ڈرائیور نے تھانے میں بس کھڑی کر کے پولیس کو واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا، مسافروں کی شکایت پر پرکاش کو گرفتار کرلیا گی