پاکستان کو مدد کرنا ہوگی۔

620

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سر زمین پر دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے، اس کے لیے پاکستان کو ہرسال بڑی رقم دی جاتی ہے اور پاکستان کو مدد کرنا ہوگی۔

امریکی صدر نے یہ باتنئی امریکی نیشنل سیکیورٹی حکمت عملی کا اعلان کرتے ہوئے کہی اور ساتھ یہ بھی کہا کہ ہم پاکستان پر واضح کر نا چاہتے ہیں کہ پاکستان کے ساتھ دیرپا پارٹنرشپ کے خواہش مند ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں فوجی انخلا کی مصنوعی ڈیڈلائن کے پابند نہیں ہیں، دشمنوں کو اپنے منصوبوں سے اگاہ نہیں کریں گےاور میدان جنگ میں نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کا پیچھا کر رہے ہیں، انہیں امریکا میں داخل نہیں ہونے دیں گے، جبکہ شمالی کوریا کے مسئلے سے نمٹنا ہی ہوگا اور اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی انٹیلی جنس کی بنیاد پر سینٹ پیٹرس برگ پر دہشت گردی کو ناکام بنایا گیا، جبکہ سینٹ پیٹرس برگ حملے میں ہزاروں افراد مارے جاسکتے تھے۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ