
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سےرواں ماہ کے آغاز میں چار سالہ مجوزہ فیوچر ٹوئر پروگرام میں مختلف کرکٹ ٹیموں کو ملنے والے میچز کا اعلان کیا گیا تھا، جس میں پاکستانی ٹیم کو چار سال کے دوران صرف 104 میچز دی گئی تھیں، جب کہ دیگر ٹیموں کو کم سے کم 120 میچز دیے گئے تھے، تاہم اب پاکستان کے میچز بھی بڑھاکر 121 کردیے گئے، رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں سنگاپور میں ہونے والی ورکشاپ کے دوران آئی سی سی کے رکن ممالک نے فیوچر ٹور پروگرام پیش کیا جس میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان نے مزید میچز حاصل کرلیے ہیں، اب پاکستان مئی 2019 سے مئی 2023 کے دوران مجموعی طور پر 104 نہیں بلکہ 121 میچز کھیلے گا جس میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے مئی 2019 سے مئی 2023 کے دوران نئے فیوچر ٹور پروگرام کے لئے مزید میچز حاصل کرلیے ، رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں سنگاپور میں ہونے والی ورکشاپ کے دوران آئی سی سی کے رکن ممالک نے فیوچر ٹور پروگرام پیش کیا جس میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان نے مزید میچز حاصل کرلیے ہیں، اب 4 سال کے لئے نئے فیوچر ٹور پروگرام میں پاکستان کو مئی 2019 سے مئی 2023 کے دوران 121 میچز دیے گئے ہیں جن میں 30 ٹیسٹ، 43 ون ڈے اور 48 ٹیسٹ میچز شامل ہیں لیکن اب تک یہ واضح نہیں کہ پاکستان اپنے ایکسٹرا میچز کس ملک کے خلاف کھیلے گا، پی سی بی کا نیا فیوچر ٹور پروگرام آئندہ برس فروری میں آئی سی سی رکن ممالک کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔