
امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے اعلان کے حوالے سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کل ووٹنگ ہوگی تاہم اس سے قبل امریکی نمائندہ خصوصی نے مختلف سفیروں کو دھمکی آمیز خطوط لکھے ہیں، امریکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے لئے امریکی نمائندہ خصوصی نکی ہیلے نے خبردار کیا ہے کہ جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق امریکی فیصلے کی مخالفت کرنے والے ممالک کے نام لیے جائیں گے اور ایک ایک ووٹ کا حساب رکھا جائے گا، نکی ہیلی نے اپنے خطوط میں واضح لکھا کہ جنرل اسمبلی میں قرارداد کی حمایت کرنے و الے ممالک کے نام صدر ٹرمپ کو بتاؤں گی اور بیت المقدس سے متعلق قرارداد پر ایک ایک ووٹ کا حساب رکھا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق بیت المقدس کو اسرائیلی کا دارالحکومت تسلیم کروانے کے لیے امریکا اب دھمکیوں پر بھی اتر آیا، اور اس فیصلے کی مخالفت کرنے والے ممالک کو دھمکیاں دینے لگا، امریکی میڈیا کے مطابق امریکی فیصلے پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہونے والے اجلاس سے قبل ہی امریکی سفیر نکی ہیلی نے مختلف ممالک کو خط لکھ کر دھمکی دی کہ امریکی فیصلے کی مخالفت کرنےو الے ممالک کو یاد رکھ کر ان کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ کو بتایا جائے گا، نکی ہیلی نے اپنے خطوط میں لکھا کہ جنرل اسمبلی میں قرارداد کی حمایت کرنے و الے ممالک کے نام صدر ٹرمپ کو بتاؤں گی اور بیت المقدس سے متعلق قرارداد پر ایک ایک ووٹ کا حساب رکھا جائے گا،انہوں نے لکھا کہ جن ممالک کی ہم مدد کرچکے ہیں ان سے امریکا کو نشانہ بنانے کی توقع نہیں رکھتے، جمعرات کو ہمارے انتخاب پر تنقیدی ووٹ ڈالا جائے گا اور امریکا ایسے ممالک کے نام لے گا
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...