
مقامی اخبارکے سروے کے مطابق ری پبلکن ووٹرزمیں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح 32فیصد کم ہوگئی۔
ڈونلڈ ٹرمپ جنگ عظیم دوئم کےبعد سےایک سال کی مدت میں مقبولیت کےلحاظ سےکم ترین سطح پر ہیں۔ امریکا کےزیادہ ترشہری صدرڈونلڈٹرمپ کی پالیسیوں سےمتفق نہیں۔
سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بیشترامریکیوں کاخیال ہےکہ ٹرمپ کے صدربننےسےان کاملک زیادہ تقسیم ہوا ہے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ کی پالیسیوں پر دنیا بھر میں تنقید کی جارہی ہے، حال ہی میں روس اور چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی سیکورٹی پالیسی کی مذمت کی ہے۔
ماسکو کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی نئی سلامتی پالیسی سامراجیت ہے جبکہ بیجنگ کا کہنا ہے کہ امریکا کو سرد جنگ کی ذہنیت سے چھٹکارا پانا ہوگا۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...