امریکی فیصلے کے خلاف قرار داد منظور

621

اقوام متحدہ میں مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق امریکی فیصلےکےخلاف قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔

مقبوضہ بیت المقدس کےمعاملےپرجنرل اسمبلی میں قراردادپر بحث ہوئی، قرارداد کے حق میں 128 اور مخالفت میں 9 ووٹ ڈالے گئے جبکہ 33 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے پر دو ٹوک اعلان کیا کہ امریکی فیصلہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ، مقبوضہ بیت المقدس کی حیثیت بدلنے والا کوئی منصوبہ قبول نہیں۔

عالمی ادارے میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ میں ووٹنگ سے امریکی سفارت خانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ