پاکستان کو بار بار امریکی دھمکیوں کا سلسلہ جاری

547

امریکا نے ایک بار پھر پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام لگتے ہوئے دھمکیوں سے کام لیا ہے، امریکا نے  پاکستان کوکہا ہے کہ اسے اپنے علاقوں میں دہشت گردوں کوپناہ دینے سے بہت کچھ کھونا پڑے گا، اور اگر دہشت گردی کی جنگ کے خلاف میں امریکا کا ساتھ دینے پر اسے بہت کچھ حاصل ہوگا، امریکی نائب صدر مائیک پینس نے افغانستان کے غیر اعلانیہ دورے کے دوران امریکی افواج سے خطاب کے دوران کہا کہ دہشت گردوں اور مجرموں کو پناہ دینے سے پاکستان کو بہت کچھ کھونا پڑے گا، لیکن امریکا کی شراکت داری سے اسلام آباد کو بہت کچھ حاصل ہوگا، مائیک پینس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جیسا لب ولہجہ اپنایا اور کہا کہ ‘دہشت گردوں کو پناہ دینےکے دن ختم ہوگئے، پاکستان کو امریکا کی شراکت داری سے بہت کچھ حاصل ہوگا، لیکن دہشت گردوں اور مجرموں کو پناہ دینے سے بہت کچھ کھونا پڑے گا، واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے وقتاً فوقتاً پاکستان سے اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد نائب امریکی صدر مائیک پینس نے بھی پاکستان کو دھمکیاں دینے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردوں کو پناہ دینے پر بہت کچھ کھونا پڑے گا، جب کہ امریکا کا ساتھ دینے پراسے بہت کچھ حاصل ہوگا، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مائیک پینس گذشتہ رات افغانستان کے غیر اعلانیہ دورہ پر بگرام ایئربیس پہنچے، جہاں سے وہ بذریعہ ہیلی کاپٹر کابل گئے اور صدارتی محل میں افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی، افغان صدر اشرف غنی نے امریکی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ افغانستان کی امریکا کے ساتھ شراکت داری میں بہت سی قربانیاں بھی شامل ہیں، افغان صدر سے ملاقات کے بعد مائیک پینس نے امریکی فوجیوں سے خطاب بھی کیا، جس دوران ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو پناہ دینےکے دن ختم ہوگئے،اب پاکستان دہشت گردوں اور مجرموں کوپناہ دینے سے بہت کچھ کھودے گا۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ