سمندری طوفان ہلاکتیں 180

619

فلپائن میں حکام نے بتایا ہے کہ ملک کے جنوبی حصے میں آنے والے طوفان کے نتیجے میں 180 سے زیادہ افراد ہلاک جبکہ درجنوں افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔

فلپائن میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کا کہنا ہے کہ ٹیمیں نامی طوفان جزیرہ منڈاناؤ کے حصوں میں اپنے ساتھ سیلاب اور مٹی کے تودے لایا جس کی وجہ سے دو علاقے، ٹوبوڈ اور پیاگاپو، بری طرح متاثر ہوئے ہیں جہاں کئی گھر مٹی کے تودے تلے دب گئے ہیں۔

شدید بارشوں کے بعد بجلی کی معطلی اور مواصلاتی نظام کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے ریسکیو کی کوششوں میں مشکلات درپیش ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ سمندری طوفان ٹیمبن جزیرہ منڈاناؤ سے گزر کر اب جنوب میں پلاوان کی طرف بڑھ رہا ہے جہاں سے وہ تین روز میں مغرب میں جنوبی ویتنام پہنچے گا

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ