فرانس کا بڑا اعلان فلسطین اور اسرائیل تنازع پر۔جانئے

566

فرانس نےجہاں بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے امریکی فیصلے کی کھل کر مخالفت کی، وہیں اب فرانس نے اعلان کیا ہے کہ مناسب وقت آنے پر وہ فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرے گا، فرانسیسی صدر ایمینوئیل میکرون نےاعلان کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مناسب وقت پر فسلطین کو بغیر کسی دباؤ کے الگ ریاست تسلیم کر لیں گے،امریکا کی غلطی ہے کہ وہ دور بیٹھ کر فسلطین اور اسرائیل کے تنازع کو اپنی مرضی کے مطابق حل کرنا چاہتا ہے، فرانسیسی صدر نے امریکا کی جانب سے اقوام متحدہ کے ممبر ممالک کی امداد روکنے کی دھمکی کو بھی مسترد کیا۔
تفصیلات کے مطابق فرانسیسی صدر ایمینوئیل میکرون نے کہا ہے کہ کسی بھی مناسب وقت پر فسلطین کو بغیر کسی دباؤ کے الگ ریاست تسلیم کر لیں گے، پیرس میں فسلطینی صدر محمود عباس کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرانس کے صدر ایمنوئیل میکرون کا کہنا تھا کہ فرانس اسرائیل اور فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کے فیصلے پر قائم ہے جس میں دونوں ریاستیں پر امن طریقے سے رہ سکیں، اس موقع پر فلسطینی صدر محمود عباس کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کے بعد امریکا نے دیانت دار مذاکرات کار کا درجہ کھو دیا ہے اور ہم امریکا سے مذاکرات کو مسترد کرتے ہیں۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ