
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہاکہ بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو جو ایک دہشت گردی میں ملوث ہے ، پاکستانی حکومت نے اسے اجازت دی ہے کہ وہ اپنی بیوی اور والدہ سے مل سکے۔اور ایک کشمیری کو یہ حق حاصل نہیں ہے اور وہ بھی ایک کشمیری حریت لیڈر کو اجازت نہیں دی جاتی کہ وہ اپنی فیملی سے مل سکے ۔مشعال ملک کا مزید کہناتھاکہ کشمیری حریت لیڈرز کے اہل خانہ کو کئی کئی سالوں سے اپنے خاندان سے نہیں ملنے دیا جاتا جو کہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...