
:پاکستان کرکٹ بورڈچیئرمین نجم سیٹھی نے کہاکہ پوری کوشش ہے کہ15 فروری تک کراچی سٹیڈیم تیارہوجائے ،اسٹیڈیم مارچ میں بھی مکمل ہوجائے توکوئی فرق نہیں پڑتا ۔پی ایس ایل کافائنل 25 مارچ کوکراچی میں ہو گا امیدہے کہ کراچی میں میچ کاوعدہ پوراکیاجائےگا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہناتھاکہ پاک بھارت میچ سے بہترکوئی میچ نہیں ہو سکتا ہمارا بھارت سے کھیلنے کامعاہدہ ہے وہ اسے پو راکرے،اگرا نہوں نے نہیں کھیلناتھاتومعاہدہ نہ کرتا۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں میچ ہوگیاتودنیا میں اچھا تاثرجائےگا سندھ حکومت کی جانب سے پورا تعاون حاصل ہے۔