
بیجنگ میں چین،پاکستان،افغانستان کےوزرائےخارجہ کےدرمیان سہ فریقی مذاکرات میں تینوں ممالک نے سیاسی مصالحتی عمل کو فروغ دینے پراتفاق کیاہے۔
سہ فریقی مشاورتی اجلاس سے خطاب میں وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سہ فریقی فورم سے افغانستان میں پائیدار امن کے لیے پُر امید ہیں اورافغانستان پاکستان ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے منتظر ہیں،مستقبل کی ترقی و امن ہم سب کےمفاد میں ہے۔
اجلاس میں چینی اورافغان وزرائے خارجہ نے طالبان کو مذاکرات کی دعوت دی،افغان وزیرخارجہ نے کہاکہ خطے میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کی کوئی گنجائش نہیں۔
مشاورتی اجلاس میں افغان امن عمل اورتینوں ملکوں کےتعلقات پربات چیت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات چین پاکستان ،افغانستان کےدرمیان مواصلاتی پلیٹ فارم فراہم کریں گے،چین،پاکستان،افغانستان سیاسی مصالحتی عمل کو فروغ دینے پرمتفق ہیں
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...