امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان پر الزام تراشیوں کا سلسلہ جاری

545

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان پر بے بنیاد الزام تراشی کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ امریکا نے 15 سال میں 33 ارب ڈالر سے زائد کی امداد دے کر بے وقوفی کی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاکستان کے نام ایک بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان نے امداد کے بدلے ہمیں جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا، پاکستان امریکی حکام کو بے وقوف سمجھتا ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ پاکستان ان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرتا ہے، جنھیں ہم افغانستان میں نشانہ بنا رہے ہیں، پاکستان ہم سے معمولی تعاون کرتا ہے، اب ایسا نہیں چلے گا۔

ٹرمپ نے ایران میں جاری احتجاج پر کہا کہ ایران کے عوام کئی برس سے ظلم کا شکار ہیں ،اوباما انتظامیہ سے ایٹمی ڈیل کے باوجود تہران ہر سطح پر ناکام رہا ہے ۔

ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ ایران کےعوام خوراک،آزادی اورانسانی حقوق کیلئےترس رہےہیں،ایران کی قومی دولت لوٹی جارہی ہے ، اب تبدیلی کا وقت آگیا ہے

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ