
امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے حالیہ دھمکی کے بعد چین کا ردعمل سامنے آگیا ہے چین کا کہنا ہے کہ
پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے زبردست کوششوں کے ساتھ بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ ژوانگ نے منگل کو پریس کانفرنس کے دوران پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ بین الاقوامی برادری کو دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرنا چاہیے، پاکستان نے بین الاقوامی انسداد دہشت گردی کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم خوش ہیں کہ پاکستان دوسرے ممالک کے ساتھ دہشت گردی سمیت خطے میں امن و استحکام کے لیے باہمی احترام کی بنیاد تعاون کر رہا ہے۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...