پاکستان نے مجھے کسی قسم کے تشدد کا نشانہ نہیں بنایا

859

بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو نے کہا ہے کہ پاکستان میں مجھے کسی قسم کے تشدد کا نشانہ نہیں بنایا گیا،والدہ سے ملاقات کرانے پر پاکستان کا مشکور ہوں،میری والدہ مجھے صحت مند حالت میں دیکھ کر خوش ہوئیں۔

دفترخارجہ نے بھارتی دہشت گرد کلبھوشن جادیو کا ایک اور وڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں اُس کا کہنا ہے کہ میں بھارتی عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں بھارتی بحریہ کا کمیشنڈ آفیسر ہوں، میرے انٹیلی جنس ایجنسی کیلئے کام کرنے کو کیوں جھٹلایا جارہاہے؟

کلبھوشن نے بیان میں مزید کہا کہ بھارتی سفارتکار میری ملاقات کے بعد میری ماں پر کیوں چلا رہا تھا،ایسا لگ رہا تھا جیسے میری والدہ کو جہازمیں مارپیٹ کرکے لایا گیا ہو، میں نے اپنی والدہ اور اہلیہ کی آنکھوں میں خوف دیکھا، مجھے افسوس ہے کہ میری والدہ بہت ڈری ہوئی تھی۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ