
بھارتی ریاست اتر پردیش میں وزیر اقلیتی امور نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے 2300 مدرسے حکومت کے معیار پر پورے نہیں اترتے لہٰذا انہیں جعلی قرار دیا جائے گا۔
اترپردیش میں 16808 مدرسے رجسٹرڈ ہیں۔ گزشتہ روز وزیراعلیٰ یوگی نے حکم دیا تھا کہ مسلم مدرسے تمام ہندو تہواروں کو منائیں گے اور چھٹیاں کریں گے۔
ساتھ ہی یوگ نے یہ بھی حکم دیا تھا کہ مسلم تہوار کی چھٹیاں کم کی جائیں۔
اتر پردیش حکومت نے مدرسوں کو جو کلینڈر جاری کیا ہے اس میں مہاویر جنینی، بدھایورنیما، رکھشا بندھن، مہانومی، دیوالی اور کرسمس کی چھٹیاں بھی کرنے کا حکم ہے مدرسے ہولی، امید کرجنتی پر پہلے ہی چھٹیاں کرتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلنڈر ایئر میں سات نئی چھٹیوں کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ مدارس کو مسلم تہواروں جیسے عیدالاضحی اور محرم الحرام پر ملنے والی 10صوابدیدی چھٹیاں کم کرکے 4 کردی گئی ہیں۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...