
وزیر دفاع خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ امریکا کوئی غیر معمولی حرکت نہ کردے اس کا ہمیں خدشہ ہےجبکہ امریکی ردعمل کے لیے تیارہیں ۔امریکی وزرا پاکستان میں آکر سفارتی آداب میں بات کرتے تھے،اب ٹرمپ دھمکی اور توہین آمیز لہجہ استعمال کر رہے ہیں ۔
وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ٹلرسن اور میٹس کی بات میں دھمکی یا توہین کا عنصر نہیں تھا۔امریکا کی متوقع شرارت کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں، اس معاملے پرٹھنڈے دل و دماغ کے ساتھ غور کر رہے ہیں اورپاکستان کے بارے میں کسی قسم کا خوف نہیں ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ساری صورتحال کا تجزیہ کرنے کی ضرورت ہےاور ساری صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
وزیر دفاع خرم دستگیر کا انکشاف کیا کہ امریکا نے16سال میں14اعشاریہ4ارب ڈالردیے ہیں اورپاکستان کے 9 ارب ڈالر امریکا کی طرف واجب الادا ہیں،جبکہ23 ارب ڈالر امریکا نے دینے تھےاور9 ارب ڈالر کی ادائیگی باقی ہے.
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...