کلبھوشن یادیو اپنے کام میں ماہر نہیں تھا”را” کے افسر کا بیان ۔بھارتی نیوز ویب سائیٹ کا دھماکہ

605

ھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی جانب سے کلبھوشن یادیو کو بطور جاسوس بھرتی کیے جانے کی تصدیق کی خبر شائع ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی بھارتی نیوز ویب سائٹ نے اپنی اسٹوری واپس لے لی۔

"دی کوئنٹ”کےاوپینین ایڈیٹر اور صحافی چندن نَندے کے لکھے گئے آرٹیکل میں کہا گیا تھا کہ ’را کے دو سابق سربراہان کلبھوشن یادیو کے پاکستان میں کام کے مخالف تھے کیونکہ محسوس ہوتا تھا کہ کلبھوشن پاکستان میں جاسوسی کی اہلیت نہیں رکھتا۔‘

نیوز ویب سائٹ کے مطابق کلبھوشن یادیو کی تعیناتی میں بنیادی اصولوں کو بھی نظر انداز کیا گیا۔

رپورٹ میں را کے سابق افسران کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’کلبھوشن یادیو اپنے کام میں ماہر نہیں تھا اور نہ ہی انٹیلی جنس جمع کرنے کے لیے اس کے پاس ضروری صلاحیتیں تھیں۔‘

چندن نَندے نے یہ خبر جمعہ کے روز اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی تھی۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ