امریکہ نے اپنے شہریوں کو متنبہ کیا ہے

531

امریکہ نے اپنے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ جہاں تک ممکن ہو پاکستان کے سفر سے پرہیز کریں اور اگر وہاں ہوں تو خیبر پختونخوا، بلوچستان اور پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر نہ جائیں کیونکہ ان کے لیے وہاں خطرہ ہے۔

امریکی محمکۂ خارجہ کی ویب سائٹ پر ایک پیغام میں امریکی شہریوں کو پاکستان جانے کے خطرات سے آگاہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ پاکستان میں دہشت گردی کی وجہ سے وہاں جانے کے فیصلے پر ازسرِنو غور کریں۔

ویب سائٹ پر چھپنے والے پیغام میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے صوبے بلوچستان، خیبر پختونخوا اور وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقوں (فاٹا) میں دہشت گردی کی وجہ سے سفر نہ کریں۔

 

BBC

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ