احتجاج کا ڈر دورہ منسوخ

561

عوام کے احتجاج کے پیش نظر امریکی صدر نے لندن میں نئے سفارت خانے کی عمارت کے افتتاح کے سلسلے میں برطانیہ کے دورے کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ اگلے ماہ ہونے والے دورے کو ملتوی کررہے ہیں کیونکہ وہ سفارت خانے کی عمارت کی جگہ اور اخراجات سے مطمئن نہیں ہیں۔

برطانیہ کے سیکریٹری خارجہ بورس جانسن نے خیال ظاہر کیا ہے کہ ٹرمپ کے اس فیصلے کی وجہ دورے کی مخالفت ہے اور خبردار کیا کہ اس طرح کی تنقید سے تعلقات کو خطرہ ہوسکتا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم تھریسامے نے ایک سال قبل ٹرمپ کو برطانیہ کے دورے کی دعوت دی تھی۔

ٹرمپ نے اچانک ٹویٹرمیں اپنے پیغام میں کہا تھا کہ وہ تقریب میں شرکت نہیں کریں جو ابتدائی طور پر اگلے ماہ شیڈول تھی۔

امریکی صدر نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ ‘میں اوباما انتظامیہ کا اتنا بڑا مداح نہیں ہوں جس نے اچھی جگہ اور لندن میں بہترین سفارت خانے کو کوڑیوں کے مول بیچ دیا صرف اس لیے کہ ایک اعشاریہ دو بلین ڈالرز کے عوض ایک نئی عمارت تعمیر کی جائے’۔

نئی عمارت کا افتتاح کرنے سے انکار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘بدتر معاہدہ، فیتا مجھ سے کٹوانا چاہتے تھے، نہیں!’

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ