عمران خان کو عاملوں کے ذریعے وزیر اعظم کے خواب

473

پیپلزپارٹی سینٹرل پنجاب کےصدرقمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان عاملوں کے ذریعے وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں،ان کی پچھلی شادی پر بھی کہا تھا کہ اس کی رجسٹریشن بیک ڈیٹ میں نکلے گی۔

قمرزمان کائرہ نے گوجرانوالہ میں ضلعی صدرراؤاکرم کی رہائش گاہ پر پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 17 جنوری کوعوامی تحریک کےاحتجاج میں آصف علی زرداری بھی شریک ہوگے۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ میاں نوازشریف اس وقت وہ باتیں کررہےہیں جس سےتمام ادارےان کےخلاف ہوں،نوازشریف مجیب الرحمان کومحب وطن ہونےکاسرٹیفکیٹ دے رہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ قصوربچوں سےذیادتی کاپہلا کیس نہیں ،جس دن بچی اغواہوئی اس دن اگرپولیس علاقےکوگھیرےمیں لےلیتی تویہ سانحہ نہ ہوتا۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ