پاکستان جیسا ویسا ہی دکھایا جائے

540

امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کو ایسا ہی دیکھا جائے جیسا وہ ہے، ایک ایسا ملک جس کی 20 کروڑ سے زائد آبادی کا بڑا حصہ متحرک متوسط طبقے پر مشتمل ہے اور وہ بین الاقوامی برادری کے ساتھ اپنا کردار ادا کرتا ہے۔

اس خواہش کا اظہار پاکستانی سفیر نے واشنگٹن میں سفارتخانے کی پہلی جدید ویب سائٹ کے اجرا کے موقع پر کیا تاہم انہوں نے کہا کہ امریکیوں کے ساتھ بات چیت کرنے کی خواہش صرف سفارتخانہ اکیلے پوری نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی دیگر امریکیوں تک پہنچنے کے لیے پاکستانی سفارتخانے سے زیادہ دلچسپی لے رہی ہے۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ