
بین الاقوامی سائنسی ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ خلابازوں نے چاند پر گندگی پھیلادی ،اس وقت چاند پر 4لاکھ پائونڈ سے زیادہ وزن کا کچرا موجود ہے۔
رپورٹ کے مطابق چاند پر انسان کو قدم رکھے نصف صدی مکمل ہونے کو ہے، اس عرصے میں کئی بار چاند پر خلاباز بھیجے گئے۔
ایک بین الاقوامی سائنسی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ان مشنز کے دوران چاند پر 4 لاکھ 13 سو پاؤنڈز سے زائد وزن کی اشیاء چھوڑی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق چاند پر موجودکچرے میں میں کچھ سائنسی آلات کےساتھ ساتھ انسانی فضلے کے96 بیگزبھی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق چاند پر موجود کچرے میں مشنز کے ساتھ لے جائے جانیوالے لگ بھگ 6 امریکی پرچم ،پیپرز دو گالف بال، کاغزات اور اس قسم کی اشیا شامل ہیں۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...