
وفاقی وزیر داخلہ اور منصوبہ بندی احسن اقبال نے امریکی قیادت پر پاکستان کے ساتھ عزت و قار کے ساتھ پیش آنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مربوط بات چیت کے عمل کو دوبارہ بحال کرنے سے تعلقات میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔
امریکی دارالحکومت میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں نیوز کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بھارت، پاک – امریکا تعلقات میں بہتری نہیں چاہتا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان اور امریکا کے درمیان مربوط بات چیت کے عمل سے ہی دونوں ممالک کے درمیان غلط فہمیوں کو ختم کیا جاسکتا ہے جبکہ ہمیں امید ہے کہ یہ عمل جلد شروع ہوجائے گا‘۔
وفاقی وزیر نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان باقاعدہ مذاکرت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ مہینے شروع ہونے والے اس عمل کو جاری رہنا چاہیے
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...