
امریکی نیوز چینل سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کسی بھی طرح کی یکطرفہ کارروائی ریڈ لائن ثابت ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ پاکستانی ایک باوقار قوم ہیں اور ہم باہمی اعتماد پر دوستی چاہتے ہیں لیکن پاکستان کو دبانے یا دباؤ ڈالنے کی کوئی بھی کوشش کی گئی تو اس کا جواب دیا جائے گا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی سے براہ راست متاثر ہوا ہے اور ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں، ‘دنیا میں کوئی ایسا ملک نہیں جس نے گزشتہ برسوں میں دہشت گردی کے خلاف اتنی قربانیاں اور اتنا تعاون کیا ہو جتنا پاکستان نے کیا ہے’۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...