
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان سے ملاقات کے لیے رضامند ہو گئے ۔ جنوبی کوریا کا وفد شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کا پیغام لے کر واشنگٹن پہنچا، جہاں جنوبی کوریا کے نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر نے بریفنگ دی ۔
جنوبی کوریا کے وفد نےکم جونگ ان کاخط امریکی صدر کو پیش کیا ۔وفد نے کہا کہ شمالی کوریاکےسربراہ صدرٹرمپ سے ملاقات کے خواہشمند ہیں۔
جنوبی کوریا کے وفد نے کہا کہ خط صدر ٹرمپ کے لیے شمالی کوریا کا دعوت نامہ ہے ۔
وفد نے کہا کہ شمالی کوریا کے صدر خطے کو ایٹمی یتھیاروں سے پاک کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کم جونگ ان میزائل تجربات بندکرنےکیلیے پُرعزم ہیں۔
امریکاپیرکوشمالی کوریاسےمتعلق صورتحال سےسلامتی کونسل کوآگاہ کرےگا۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...