امریکہ پاکستان کی علاقائی سلامتی کی حمایت کرتا ہے: امریکی دفتر خارجہ

619

امریکی دفتر خارجہ کی سینئر اہل کار ایلس ویلز نے کہا ہے کہ امریکا بلوچ علیحدگی پسند تحریک کی حمایت نہیں کرتا بلکہ امریکا پاکستان کی علاقائی سلامتی کی حمایت کر تا ہے۔

واشنگٹن میں امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں ایلس ویلز نے کہا کہ امریکی حکومت کی جانب سے تحریک طالبان پاکستان کے تین رہنماؤں کے بارے میں اطلاع دینے پر انعام کے اعلان سےظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ ان گروہوں کے بھی خلاف ہے جو پاکستان مخالف ہیں اور ان کے بھی جو افغانستان کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔

ایلس ویلز نے کہا کہ امریکا نے فی الحال پاکستان کی جانب سے دہشت گرد تنظیموں کے خلاف فیصلہ کن اقدامات نہیں دیکھے۔

انہوں نے کہا کہ افغان صدر کی طالبان کو سیاسی دھارے میں شمولیت کی دعوت سنجیدہ قدم ہے، امریکہ پاکستان کے ساتھ ان معاملات پر تعاون کے لیے گفتگو جاری رکھنے کا خواہش مند ہے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ امریکا پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے ان کوششوں کے حق میں ہے جو پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کے اکتوبر 2017 کے دورہ ٴکابل کے موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان معاہدے کے لیے کی گئی تھیں۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ