
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب میں سعودی آجروں کی جانب سے پاکستانی مزدوروں کی بھرتیوں کی تعداد میں 11 فیصد کمی ہوئی ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے ’ایشیا میں مزدوروں کی منتقلی‘ سے متعلق اپنی نئی رپورٹ میں بتایا کہ 2016 میں پاکستانی مزدوروں کی بھرتیوں میں 11 فیصد کمی ہوئی اور یہ 4 لاکھ 60 ہزار تک رہی لیکن اس کے باوجود 2005 کے بعد سے 2016 میں سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے سب سے مصروف ترین سال رہا۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ 2017 میں سعودی عرب میں پاکستان کی بطور مرکزی افرادی قوت کو بنگلہ دیش نے تبدیل کردیا۔
اس کے ساتھ ساتھ پاکستانی مزدوروں کی تعداد میں کمی کا سلسلہ جاری رہا اور اکتوبر 2017 کے اعداد و شمار اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہیں کہ صرف ساڑھے 4 لاکھ افراد پاکستان سے بیرون ملک ملازمت کے لیے گئے
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...