تیسری عالمی جنگ شروع ہونے والی ہے

705

شام پر امریکا اور مغربی ممالک کے میزائل حملوں کے بعد صورتحال بہت زیادہ کشیدہ ہو چکی ہے۔ شامی حکومت کے حامی روس نے خبردار کیا ہے کہ وہ جلد ہی اپنا مناسب رد عمل ظاہر کرے گا جبکہ چین نے روس کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر اور امریکا کو پریشانیوں سے دوچار کرنے کیلئے تائیوان کے سمندروں میں جنگی بحری مشقیں کرنے کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تیسری عالمی جنگ کے خطرات منڈلا رہے ہیں۔ صورتحال اس حوالے سے بھی کشیدہ ہو چکی ہے کہ چین نے شام میں فوجی مداخلت کے معاملے پر روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا بھرپور ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سائوتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ آبنائے تائیوان میں چین کی بحری فوج زبردست طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ ذریعے کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شامی افواج پر فوجی حملے چین اور روس کیلئے حیران کن بات تھی۔ ذریعے کا کہنا تھا کہ روس کے اسٹریٹجک پارٹنر کی حیثیت سے چین امریکا کیلئے بروقت اور قابل برداشت پریشانی پیدا کرنے

کی کوشش کر رہا ہے، اس سلسلے میں آبنائے تائیوان میں جنگی مشقیں کی جائیں گی، یہ اقدام چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کیلئے مناسب ثابت ہوگا۔

اپنی رائے سے آگاہ کریں
فیس بکٹوئیٹر

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ