
بھارت کے صوبہ راجستھان کے گاؤں دیومالی میں صدیوں سے کوئی پکا مکان نہیں بنا۔ پورے گاؤں میں صرف حکومت کی تعمیر کی ہوئی پنچایت کی عمارت ہی اینٹ اور سیمنٹ کی بنی ہوئی پکی عمارت ہے۔
بہت سی ہم عمر خواتین کئی طرح کے زیورات ہمیشہ پہنے رہتی ہیں۔ اس گاوں میں کبھی پکے مکان نہیں بنے۔ یہاں کے لوگوں کا کہنا ہے’بھگوان نے کہا ہے کہ پکے مکان نہیں بنانا ہے تو پھر ہم کیسے اس کی خلاف ورزی کر سکتے ہیں۔