سعودی عرب کا ایک اور صحافی ہلاک

494

ریاض: ابھی ایک صحافی کے قتل سے اٹھنے والا طوفان تھما نہیں تھا کہ سعودی سکیورٹی اداروں کی حراست میں موجود ایک اور صحافی کی موت کی خبر آ گئی ہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق صحافی و مصنف ترکی بن عبدالعزیز یاسر مبینہ طور پر دوران حراست تشدد کے باعث جاں بحق ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ترکی بن عبدالعزیز کی گرفتاری کیلئے سعودی سائبر آرمی کے جاسوسوں کو استعمال کیا گیا جنہوں نے جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال سے پتہ چلایا کے کشکول نامی اکاونٹ کو چلانے والا شخص صحافی ترکی بن عبدالعزیز ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی سائبر آرمی کے بانی سعود القحطانی ہیں جو کہ ولی عہد محمد بن سلمان کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹر پر جعلی ناموں سے اکاونٹ چلانے والوں کو اپنی ایک ٹویٹ کے ذریعے وارننگ دی تھی کہ وہ سعودی حکام سے بچ نہیں سکیں گے۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ