چھ پاکستانی ہلاکت کی تصدیق، تین اب بھی ’لاپتہ‘ حملہ آور پر فرد جرم عائد

448

جمعے کو نیوزی لینڈ میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کے بعد اب تک پاکستان کے چھ شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ تین اب بھی ’لاپتہ‘ہیں جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ 

کرائسٹ چرچ میں جمعہ کے روز دو مساجد پر ہونے والے ان حملوں میں 49 افراد ہلاک اور 20 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔ 

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل کے مطابق چھ پاکستانیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے جن میں سہیل شاہد، سید جہانداد علی، سید اریب، محبوب ہارون، نعیم رشید اور طلحہ نعیم شامل ہیں۔ تین افراد اب بھی ’لاپتہ‘ ہیں۔ اس کے علاوہ چار پاکستانی زخمی ہیں جن کا علاج جاری ہے۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ